کھیل

پرفضاء سیاحتی مقام نلتر میں تین روزہ سعدیہ خان اور چلڈرن سکی کپ اختتام پذی، ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا

2 (1)

گلگت(فرمان کریم) گلگت کے پرفضا اور سیاحتی مقام نلتر میں تین روزہ سعدیہ خان اور چلڈرن سکی کپ اختتام پذیر ہوا۔ سعدیہ خان اور چلڈرن سکی کپ میں ملک بھر کے 8ٹیموں پاک فضایۂ ، پاک آرمی، سول ایوی ا یشن، پنجاب ، سندھ، گلگت بلتستان اسکاوٹس، گلگت بلتستان سکی فیڈریشن، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 70 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت بشارت اللہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ نلتر کے پرفضا مقام پر پاک فضا کی جانب سے مثبت سرگرمیاں خوش آیندہ ہے۔ گلگت بلتستان کے یوتھ میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ اگر ان کو موقع ملے تو یہاں کے یوتھ پاکستان اور بین الااقوامی سطح پر گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ نلتر ہی کے دو کھلاڑی نے بین الااقومی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اوروطن کا نام روشن کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیس کمانڈر پاک فضایۂ کالا باغ عبداللہ شاہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کی صلا حیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہر سال اس طرح کی مثبت سر گرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ تاکہ گلگت بلتستان کے اس پر فضا مقام کو پاکستان اور بین الااقومی سطح پر پریذائی ملے سکے۔ چلڈرن سکی کپ گلگت بلتستان سکی فیڈریشن کی خواتین ٹیم نے اپنے نام کیا ، اور پاک فضایۂ بوائز ٹیم نے بھی ونر رہے۔ جبکہ سعدیہ خان سکی کپ کے ونر ہائر ایجوکیشن کمیشن رہے۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر سعدیہ خان سکی چمپین سکی کپ کے ونر ٹیم پاک فضایۂ اور چلڈرن سکی کپ کے ونر گلگت بلتستان سکی ایسو سی ایشن کی ٹیم کو ٹرافی دے۔ اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنا ئے۔ اس موقع پر بیس کمانڈر پاک فضائیہ کا لا باغ عبد اللہ شاہ نے مہمان خصوصی کو یادگاری شلیڈ پیش کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button