صحت

دیامر کے تین تحصیلوںکے لئے صرف ایک آئی سپیشلسٹ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمیعت علمائے اسلام دیامر کے رہنما رحیم جان تانگیری نے کہا ہے کہ دیامر کے تینوں تحصیلوں میں صرف ایک ہی آئی سپیشلسٹ ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سمیت داریل تانگیر کے اسپتالوں میں آنکھوں کے ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آف آئی آپٹو میٹری کے کورس کئے ہوئے کئی نوجوان ڈاکٹر بیروزگار پھیر رہے ہیں صوبائی حکومت نے میڈیکل شعبے کے مسائل حل کرنے کے لئے تاریخی اقدامات ضرور کئے ہیں لیکن آئی شعبے کو نظرانداز کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ اب وقت آیا ہے کہ حکومت دیامر کے تینوں اسپتالوں آئی سپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر آف آئی آپٹو میٹری بھی بھرتی کریں تاکہ آئی کے امراض میں مبتلا مریضوں کے مسائل ان کے گھروں کے دہلیز پہ حل ہو سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button