خبریں

نیٹکو ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی

چلاس (شہاب الدین غوری) نیٹکو انتظامیہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کر رہی ہے بچوں کو سکولوں سے نکالا گیا ہے دکانداروں نے سامان دینے سے انکار کیا ہے۔ زیادتیوں کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ موجودہ ایم ڈی نیٹکو نے ملازمین کے ساتھ زیادتی کی انتہا کر دی ۔

نیٹکو ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ، دکانداروں نے ادھار دینا بند کر دیا ہے ۔ نیٹکو ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔ ملازمین حالات سے تنگ آ کر احتجاج پر مجبور ہیں ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز غریب ملازمین کی داد رسی کریں اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button