خبریں

پاور سٹیشن میں تعینات عملہ ڈیوٹی چھوڑ کر چلغوزہ جمع کرنے میں مصروف ہے، گوہر آباد چلاس کے عوام کا الزام

چلاس(بیوروچیف)دو ماہ قبل تیار ہونے والے رائیکوٹ ہائیڈل پاور ہاؤس کا واٹر چینل تین ہفتوں بعد بھی ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔گوہر آباد ایریے میں بجلی کی سپلائی معطل،تاریکی کا راج،لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ، چکیاں بند ہونے سے علاقے میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی۔محکمہ برقیات واٹر چینل کی مرمت فوری کروانے کے بجائے لمبی تان کر سو گیا ہے۔

گوہر آباد کے عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاور سٹیشن پر تعینات عملہ ڈیوٹی چھوڑ کر چلغوزے جمع کرنے میں مصروف ہے۔کسی کو بھی عوامی تکلیف کا احساس ہی نہیں ہے۔محکمے کے اعلیٰ حکام بھی آنکھیں بند کئے چلاس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔عوام نے خبردار کیا ہے کہ فوری بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہوگی۔خیال رہے کہ رائیکوٹ پاور ہاؤس کا واٹر چینل تین ہفتے قبل شگاف پڑنے سے پاور ہاؤس کے لئے پانی سپلائی معطل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button