گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ضامن ہے ہڑتال کے دوران کسی بھی شرپسندانہ کاروائیوں کے خدشے کے باعث پوری انتظامی مشینری الرٹ ہے اور نہ انتظامیہ نے زبردستی کسی دکان کو کھلوانے کی کوشش کیے البتہ جنہوں نے اپنی مرضی سے دکانوں کو کھولا ہے انکی حفاظت ہماری اولین زمہ داری ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پولیس ،رینجرز اور جی بی سکاوٹس کے ہمراہ شہر میں ہڑتال کے دوران حفاظتی انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے عمائدین شہر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت چوکس ہے فورس کے تازہ دم دستے ہر وقت حفاظتی انتظامات کیلئے میونسپل حدود میں اپنے فراض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی زور زبردستی ہرگز قبول نہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ مہذب قوموں کی نشانی ہے کہ کوئی بھی احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔ احتجاج کے آڑھ میں ہٹلربازی کی ہرگز گنجائش نہیں اور نہ ہی بد امنی کیلئے ماحول کو سازگار ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ خدمت میں کوشاں ہے۔ ہڑتال اور احتجاج مسئلے کا حل نہیں مزاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ امید ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران جلد حکومت کے ساتھ مزاکرات کریں گی تاکہ شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو سکیں ۔۔۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔