Uncategorized

ٹیکسوں کیخلاف بلتستان ریجن میں بھی شٹراؤن ہڑتال

سکردو ( رجب علی قمر ) ٹیکسوں کیخلاف گلگت بلتستان بھر کی طرح بلتستان ریجن میں بھی مکمل شٹراؤن ہڑتال ،تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند، تمام اضلاع سے سکردو آنے والی ٹرانسپورٹرز بھی معطل رہے چاروں اضلاع کے تمام بازار، دکانیں اور مارکیٹس بند رہے چاروں اضلاع میں نظام زندگی مفلوج اور تمام تر سرگرمیاں معطل رہی شگر ،کھرمنگ اور گانچھے میں بھی نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی کل بھی ہڑ تال ہوگی انجمن تاجران ڈٹ گئے عوام کی بھر پور حمایت ،مطالبات کی منظور ی تک بلتستان جام رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

سکردو میں انجمن تاجران کی جانب سے یادگار شہدا پر زبردست عوامی جلسہ منعقد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر ،سید علی رضوی ،بشارت ایڈوکیٹ ،عبداللہ حیدری ،وزیر کلیم ،خواجہ مدثر ، حاجی زرمست خان و یگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی طاقت کو کچلنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اانتظامیہ کے زریعے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں کو بھارتی ایجنٹ قرار دے کر ہڑتال ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں اگر گلگت بلتستان میں بھارتی پیسے استعمال ہوررہے ہیں تو حکومت فوری طور پر تحقیقات کرائیں تحقیقاتی ادارے ثبوت پیش کریں ورنہ عوام اور تاجر حکومت کو ہی مجرم سمجھیں گے حساس خطے میں عوام کے ڈیمانڈ منظور کرانے کے بجائے عوامی تحریک کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں رہنماؤں نے کہا جب تک خطے کی متنازعہ حیثیت کا تعین نہیں ہوگا کسی قسم کی ٹیکسزز نہیں دیں گے گلگت بلتستا ن اسمبلی اور کونسل میں بیٹھے نام نہاد عوامی نمائندے صرف پراجیکٹ لیڈر ہے جو اپنی اے ڈی پی کو فروخت کرتے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ تین دن تک بلتستان جام رہیں گے جس کے بعد تمام سرکاری ملازمین بھی کام چھوڑ ہڑتال میں عوام کیساتھ شامل ہوں گے ہمیں سرکاری ملازمین اور عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اس موقع پر انجمن تاجران نے کل بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہڑتال کے تیسرے دن تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں گلگت لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع اور دو سب ڈویزنوں سے عوام کو سکردو میں جمع کرکے غیر قانونی ٹیکسز پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کیا گیا ہڑتال کے روز سکردو شہر میں ٹریفک معطل رہی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button