صحت

بیسک ہیلتھ یونٹ نومل کی مرمت کا کام مکمل، ڈپٹی سپیکر نے افتتاح کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر)پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ گلگت کے زیر اہتمام ہسپتال بی ایچ یو نومل کی رینویشن کے بعد ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے افتتاح کر دیا۔اس سلسلے میں بی ایچ یو نومل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کو صحت کو اُن کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور صوبائی حکومت عوام کی بنیادی حق پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔صوبائی حکومت نے مستحق خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم کرکے عوام کے دیرینہ مطالبات پورا کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال کی رینویشن پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفسیر محمد حنیف کی کاوشوں کو سراہااور ہسپتال میں موجود سہولیت کو اطمینا ن بخش قرار دیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر سے ہسپتال کے لئے ایمبولنس کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے عوام کو یقین دلایا کہ بہت جلد عوام کے مطالبات پر غور کیا جائے گااور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ سپورٹ آفسیر محمد حنیف نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلاتفریق عوام کو صحت کی سہولیت فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لئے عوام کی تعاون ضروری ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفسیر نے مہماں خصوصی اور ڈی سی گلگت محمد حمزہ سالک کو بی ایچ کیو کے بارے میں بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button