اموات

سید رضی الدین رضوی ایک دانشور اور بہادر سیاستدان تھا، پیپلز پارٹی استور

استور(پ،ر) پیپلز پارٹی استور کے زیر اہتمام ضلعی آفس استور میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں پیپلز پارٹی استور کی سیکریٹری جنرل محمد علی ، نو منتخب ممبران سنٹرل ایکزیٹو کمیٹی محمد شفاء ، امجد قریشی ، محمد موسی مبارک شاہ رفیع اللہ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی استور کے رہنماوں نے کہا کہ سید رضی الدین رضوی ایک دانشور اور بہادر سیاستدان تھا آج ان کی وفات سے گلگت بلتستان کی عوام ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہوگئی۔ ان کی وفات سے گلگت بلتستان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے آسانی سے پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی استور کے رہنماوں کا مزیدکہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمارے اوپر طرح طرح کے غنڈہ ٹیکسز کا نفاز کیا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں۔ ہم عوامی ایکشن کمیٹی اور تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ٹیکسز کے خلاف پیپلز پارٹی ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ اس موقعے پر شہید بی بی کی برسی کو بہترین انداز میں منانے کے حوالے سے گفت شنید کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button