گلگت بلتستان

حسنین زیادتی اور قتل کیس کے خلاف سینکڑوں نوجوانوں کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی (نامہ نگار) آج مورخہ 23 نومبر بروز اتوار کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی نے 7 نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے افسوسناک واقعے جس میں مجینی محلہ کے رہائشی آٹھ سالہ حسنین کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس افسوس ناک واقعے کی بھر پور مذمت کی۔ انھوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے مگرمجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچانے کی وجہ سے معاشرے میں اس قسم کے عوامل کی حوصلہ آفزائی ہوئی اور 7 نومبر کا انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا۔ اگر قوانین پر عمل درآمد کیا جاتا اور اس سے قبل رونما ہونے والے واقعات کے مجرمواں کو کڑی سے کڑی سزا دی جاتی تو شاید یہ اندوہناک واقعہ پیش نہیں آتا۔

کسی بھی فرد کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ معاشرے میں بچوں کی تربیت اور کردار سازی میں درس گاہیں اور والدین کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے اکثر درس گاہوں کے اساتذہ غیر تربیت یافتہ ہوتے ہیں جس کے سبب بچوں کی تربیت سازی میں کمی رہ جاتی ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاشرے میں ایسے اداروں کا قیام ناگزیر ہے جو مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں ، بچوں اور والدین کے لئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کریں جو اس اہم ترین مسئلے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی کے مقررین نے کہا کہ شر کو کسی مخصوص رنگ یا نسل سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ معاشرے میں موجود مسائل کا خاتمہ ملی یگانت سے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور علماء معاشرے میں موجود برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت اور عدلیہ قانون کے تحت نوعمرمجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ عبرت کابن جائے اور مستقبل میں اس قسم کے اندوہناک واقعات رونما نہ ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button