خبریں

چیف کورٹ گلگت بلتستان کے جج جسٹس علی بیگ کا آبائی گاوں یاسین آمد پر شاندار استقبال

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف کورٹ گلگت بلتستان کے جج جسٹس علی بیگ کا آبائی گاوں یاسین آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ یاسین میں سول سوسائٹی کی جانب سے جسٹس علی بیگ کے استقبال کے لے جگہ جگہ استقبالی بینرز آوزہ کئے گے تھے۔ لوگوں نے جسٹس علی بیگ کو پھولوں کے ہارپہنایا۔

تفصیلات کے مطابق یاسین سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کا سینئر جج علی بیگ نے چیف کورٹ گکلت بلتستان میں بحثیت جج اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز اپنے آبائی علاقہ یاسین آمد پر یاسین کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جسٹس علی بیگ کا یاسین کے مختلف مقامات پر شاندار انداز میں استقبال کیا۔ جسٹس علی بیگ کو یاسین کے حدود سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ریلی میں ان کے آبائی گھر یاسین تھوئی پہنچایا گیا جہاں جسٹس کے خاندان کے جانب سے تمام مہمانوں کو ظہرانہ دیاگیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: