گلگت( نامہ نگار) گلگت شہرکے نواحی علاقے سکوارمیں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث یاسین غذرکی معروف سماجی وکاروباری شخصیت گل فرازکا مکان جل کرخاکسترہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسکوار اور دنیورکے مابین آرسی سی پل کی طرف جانے والے چوک سے ملحقہ سکوارمیں گل فراز کے مکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھرکو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے سبب گھریلوے سامان، دروازے، کھڑکیاں،چھت کی سیلنگ اور دیگراشیاء مکمل طورپر جل کر خاکسترہوگئیں ۔جبکہ گھروالوں نے فوری طورپر بھاگ کر جانیں بچالیں۔آگ لگنے سے مکان مالک کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔تاہم قریبی آبادی سے مردوخواتین کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ بھڑکتی آگ پر قابو پالیا ۔
متاثرہ مکان مالک کل فراز،ان کے بھائی شاہ فراز ہیلبی اور نمبردارمحبوب شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں مکان کے جل جانے پر لاکھوں کا نقصان ضرورہوا تاہم مشکل کی اس گھڑی میں امدادی کاروائی میں سکوار اور یاسین کے عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر انتہائی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلے اور دھواں دیکھ کرسکوارکے مردوخواتین فوری طورپر امداد کے لئے حاضرہوئے اور جلتی آگ پر پانی اور مٹی ڈال مذیدتباہی سے بچا لیا جس پر وہ سکوار کے عوام خاص طورپر متاثرہ مکان کے آس پاس کی آبادی کا فرداً فراً مشکوروممنون ہیں جنہوں نے مشکل گھڑی میں انسانیت کی مددکی ایک نئی مثال قائم کردی۔ انہوں نے مذید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یاسین کے عوام خاص طورپر نوجوانوں نے بھی نہ صرف جلتی آگ پر قابوپانے میں مددکی بلکہ نقصانات کے ازالے کے حوالے سے ان کے حوصلے بلند کئے جس پر وہ یاسین کے عوام کے بھی تہہ دل سے مشکورہیں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔