خبریں

ٹیکسز کے خلاف گوپس تحصیل چوک پر سینکڑوں افرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا

گوپس(معراج علی عباسی) عوامی ایکشین کمیٹی تحصیل گوپس اورتحصیل پھنڈر کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں نافذ کردہ ٹیکسز کے خلاف گوپس تحصیل چوک پر سیکڑوں افرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرین سےخطاب کرتےہوے مقررین نےکہا کہ عوامی ایکشین کمیٹی گلگت جی بی کے14 لاکھ غیریب عوام کی آواز ہیں۔ عوامی ایکشین کمیٹی کی کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکسز کا نافذ ہر لحاظ سے غیرقانونی ہے۔

مقررین نے ٹیکسز کو ناجائزقراردیتے ہوے 25دسمبرکو گوپس سے گلگت کے جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین سے سابق وائس چیرمیں ضلع کونسل غذر خان اکبر خان، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی موسی مدد، مقصد جان، فروزخان، نوازخان، محمدنادر اور دیگرنے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button