تعلیم

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیپ اساتذہ کو لوریاں سنا سنا کر دھوکہ دیا

شگر( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیپ اساتذہ کو لوریاں سنا سنا کر سخت دھوکہ دیا ہے۔ جون 2017میں ریگولر کرنے کا وعدہ کرکے سیپ اساتذہ کی اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیپ اساتذہ شگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سیپ اساتذہ کی گلگت بلتستان میں تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسمبلی اور اسمبلی سے باہر اساتذہ کو ریگولر کرنے کا ہزار بار وعدہ کیا لیکن اب تک وعدہ وفا نہ ہوسکیں۔ جس کی وجہ سے سیپ اساتذہ سخت مایوس اور تشویش میں مبتلاء ہے۔وزیراعلیٰ کی جھوٹی اعلانات کی وجہ سے اساتذہ نے اپنے پرامن احتجاج کو بھی روکے رکھا ۔ تاہم سارے وعدے ہوائی ثابت ہوئے کسی بھی اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔جس سے اساتذہ کی عزت بفس شدید مجروح ہوئے ہیں۔ ان اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیپ اساتذہ کیساتھ کئے گئے وعدے پورا کریں ورنہ سیپ اساتذہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مارچ میں گلگت بلتستان جام کردینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button