اہم ترینخبریں

ہنزہ اسماعیلی کونسل کے نمائندہ وفد کا نگر سمائر کا دورہ، ہزہائینس کے دورے کے موقع پر بجلی کی فراہمی اور دیگرتعاون پہ شکریہ ادا کیا

سمائر نگر ( اجلال حسین ) ہز ہانس پرنس کریم آغاخان کے حالیہ دورہ ہنزہ کے موقع پر جس انداز سے عوام ہنزہ کے ساتھ تعاون کیا خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہنزہ اور نگر کے عوام ہز ہائنس کے رہنمائی کو مد نظر رکھتے ہوئے آپس میں مل جل کر علاقے میں امن اور روادری کو مزید فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ اسماعیلی کونسل کے زیر نگرانی نمائندہ وفد نگر سمائر پہنچ گیا جہاں پر عوام سمائز نے وفد کا پرتباک استقبال کیا۔

اس موقع پر عمائدین ہنزہ نے پرنس کریم آغاخان کے دورے کے موقع پر بجلی کی فراہمی کے علاوہ کاموں میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی علاقے کی مفادات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس میں عوام ہنزہ نے نگر کی گلگت اور شناکی ہنزہ کے عوام کو دیداری کے لئے ہنزہ آنے والے مریدوں کے لئے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کنٹرول اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے کے ساتھ آغاراحت حسین الحسینی کی جانب سے کی جانے والی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گھرانوں کی حفاظت اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پرعوام ہنزہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

نگر کے نمائندہ وفد نے عوام ہنزہ کو ہزہائنس کے حالیہ دیداری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ اور نگر کی ثقافت اور رہن سہن اور زبان ایک ہونے کے ساتھ ایک ہی علاقے میں بسنے والے عوام ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہزہانس پرنس کریم آغاخان کے حالیہ دورے کے دوران عوام نگر کی جانب سے اپنی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئےاپنے بھائیوں کے ساتھ تعاون کیا۔ جونہ صرف علاقائی بلکہ انسانی اور مذہبی فریضہبھی تھا اور انشاللہ آئندہ بھی اس نقطہ نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرینگے۔

اجلاس میں نگر کی جانب سے شاہ رئیس خان ، فدا حسین محمد شفا جبکہ ہنزہ کی جانب سے نمبردار اسلم، پروفسیر عبدالروف، چیرمین شیراللہ اور مکھی علی مدد نے خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button