خبریں

خطے کی پرامن فصاء کو خراب کرنے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔ اقبال حسن، وزیر ترقیات و منصوبہ بندی

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کے وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ خطے کی پرامن فصاء کو خراب کرنے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔معاملات سلجھانے کی بجائے بگاڈ کی جانب لیجانے والے خطے کے ساتھ مخلص نہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان کو حکومت کی عوام دوست پالیسیاں ہضم نہیں ہورہی۔ عوام سازشیں ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو کرپشن اور بدعنوانیوں کے دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ مخالفین غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔موجودہ حا لا ت کے اندر خطہ بدامنی اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button