خبریںمعیشت

شگر میں آل پارٹیز پانفرنس کا انعقاد، شگر سےگلگت چلو ریلی میں شرکت پہ مشاورت

شگر(عابدشگری) شگر میں آل پارٹیز پانفرنس کا انعقاد ۔ تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کی شرکت۔شگر سے ایک بڑا قافلہ گلگت چلو ریلی میں شریک ہونگے۔

ٹیکس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنے اور گلگت چلو ریلی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،شیخ کاظم ذاکری،انجینئر عدیل شگری،شیخ زکاوت علی،راجہ عدیل انجم،محمد نسیم اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سے گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ عوام دشمن پالیسی ہے ۔ جس کے خلاف گلگت بلتستان کے تمام عوام متحد ہے۔

جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نمائندہ رضوان اللہ کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

اجلاس میں ایکش کمیٹی کی جانب سے گلگت چلو ریلی کی حمایت کرتے ہوئے شگر سے بھی قافلے شریک ہونگے۔ جس کیلئے ایک بڑی ریلی شگر سے بھی روانہ ہونگے۔شگر سے ریلی 26دسمبر کی صبح شگر سے روانہ ہونگے جو سکردو سے دیگر ریلیوں میں شامل ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button