کھیل

سکردو : شاہین سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل شاہین کلر نے جیت لیا

سکردو ( سپورٹس رپورٹر ) شاہین سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کو کولا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل شاہین کلر نے جیت لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں کھرگرونگ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دس اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 86رنز بنائے اور شاہین کلر نے 8اورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حدف پورا کیا ۔

شاہین کلر کے نذیر تیمور نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6چھکوں کی مدد سے 39رنز کی میچ ویننگ پرفارمنس دی۔ پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی بلتستان کرکٹ ایسو سی ایشن کے چیئر مین سپریم کونسل وزیر غلام رسول تھے۔

مہمان خصوصی نے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر شاہین کلر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلتستان میں کھیلوں کے حوالے سے شاہین سپورٹس کلب کا ہمیشہ سے کردار رہا ہے۔ شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عنایت عنو کو خراج تحسین پیش کیا اور بلتستان میں کرکٹ کے حوالے سے ان کی کوششوں کوسراہا اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر 500روپے نقد انعام دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button