خبریں

روندو میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مکمل ہڑتال

روندو (خبر نگار خصوصی) گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس کے نفاذ اور ایڈاپٹیشن ایکٹ کے خلاف دیگر علاقوں کی طرح روندو میں بھی مکمل ہڑتال کیا گیا گزشتہ روز روندو کے ہیڈ کوارٹر ڈمبوداس میں تمام مارکیٹیں ممکمل طور پر بندرہیں۔ روندو کے تاجروں نے تمام تجارتی سر گر میاں مکمل بند دیں اور آج سکر دو سے ٹیکس کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر روندو کے تاجروں کے ایک وفد نے میڈیا کو بتایاکہ سکر دو سے گلگت مارچ کے لئے آنے والوں کا روندو میں بھر پور استقبال کیا جائے گا اور ان کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور روندو سے 50سے زائد گاڑیاں سکر دو سے آنے والی ریلی میں شریک ہوں گے اور گلگت جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لئے بغیر گلگت سے واپس نہیں آئیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button