خبریں

ودہولڈنگ ٹیکس کا چند روز میں خاتمہ متوقع ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی

سکردو(پ ر) صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کا چند روز میں خاتمہ متوقع ہے۔ ایڈاپٹیش ایکٹ 2012 میں اس وقت کی حکومت کا نافذ کردہ ہے موجودہ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ اب یہ ختم کرنے کے حوالے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے آج اہم پیش رفت ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے مکمل خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کام کر رہی ہے قبروں اور زمینوں پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے مضحکہ خیز پمفلٹس تقسیم سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان چیزوں پر ٹیکس لگانا گورننس آرڈر 2009 کے تحت صوبائی حکومت کے ڈومین میں نہیں آتا۔ صوبائی حکومت نے مقامی سطح کے تمام ٹیکسسز کا خاتمہ کیا ہے ان ٹیکسسز کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے۔ ہمیں پروپیگنڈے اور انتشار سے ہٹ کر علاقے کی ترقی اور آبیاری کا سوچنا چاہیے نہ کہ انارکی اور بدامنی پھیلائی جائے۔ ٹیکس سے متعلق تاجر برادری، حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنی ہے انہیں کام کرنے دیا جائے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خود اس مسئلے کے حل کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔مخالفین کی شرارت سمجھ سے بالاتر ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button