خبریں

گلگت شہر کے مضافات میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

گلگت: گلگت شہر کے مضافاتی علاقے بسین میں ایک مرد اور ایک جوانسال لڑکی قتل۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک۔

پولیس حکام کے مطابق بسین ورزا کے مقام پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حمید ولد حکم خان ساکن سونی کوٹ جاں بحق ھوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر پڑوسی شخص زخمی ھوگیا پولیس کے مطابق اس واقعہ میں جواں سال لڑکی کو بھی غیرت کے نام پر دیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

ملزمان موقع واردات سے فرار ھوگئے ہیں۔

پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر چھان بین شروع کردی ھے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نھیں آئی جبکہ زخمی شخص کو سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارھی ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button