متفرق

گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم کے نو منتخب صدر نے آٹھ رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پ ر ) گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم (راولپنڈی اسلام آباد ) کی نو منتخب کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم غلام عباس کے زیر صدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ابرار حسین استوری، فنانس سیکرٹری شبیر حسین شریک ہوئے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم کے گزشتہ دنوں انتخابات مکمل ہونے کے بعد نو منتخب صدر نے اپنی کابینہ کی منظوری دے دی جسمیں گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے نو منتخب صدر غلام عباس نے اپنی آٹھ رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ جس میں غلام عباس صدر، جعفر علی بلتی سینئر نائب صدر، عاقل حسین استوری نائب صدر، حبیب اللہ نائب صدر، ابرار حسین استوری جنرل سیکرٹری، کلیم اللہ برچہ جوائنٹ سیکرٹری، شبیر حسین فنانس سیکرٹری اور محمد مختارانفارمیشن سیکرٹری ہونگے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم کے صدر غلام عباس اور منتخب کابینہ نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ فورم کو مضبوط اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار رہینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button