اہم ترینخبریں

نگر: اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے وفد کا نگر حلقہ4 کادورہ ، ہزہائنس کے کامیاب دورے میں کردار ادا کرنے پر عوام نگر کا شکریہ ادا کیا

نگر ( اجلال حسین ) پرنس کریم آغاخان کے پیغامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا، چاہے وہ تعلیم ہو یا صحت کا میدان ہو یا دیگر ترقیاتی کام ہوایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مل جل کر رہنے میں ہی ہماری بھلائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جاوید حسین نے ہنزہ سے آئے ہوئے اسماعیلی کونسل ہنزہ کے وفد اور عمائدین نگر حلقہ4سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان کے آمد کے موقع پر جس انداز میں ہمیں اسماعیلی برادری کی خدمت کرنی تھی ہم نہیں کر سکے ہیں جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ اور نگر کے عوام کے درمیان صرف ایک دریا ہے، ہماری کلچر رہن سہن ، مذہبی رسومات اور زبان ایک ہیں۔ ہمیں علاقے کی تعمیروترقی کو مل جل کر کردارادا کرنا ہوگا۔ آپس میں بیٹھ کر اپنے مسائل اور وسائل کو مل کر استعمال کرنا ہوگا تاکہ علاقے میں ترقی ہو سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید حسین نے کہا ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کا دورہ گلگت بلتستان کو ہم سب نے مل کر کامیاب کرنا تھا اور انشاللہ نہ صرف ایسے دورہ بلکہ مذہبی تہوار، علاقائی تہواروں کو بھی مل کر منائے گے تاکہ ہنزہ اور نگر کے عوام کے آپس میں رابطے ہو جس سے علاقے کی ترقی میں مزید اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام کرنے کے لئے مختلف قسم کے سازشیں ہو رہی ہیں اور ضلع ہنزہ اور نگر اس کا دروازہ ہے ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے سی پیک کو کامیاب کرنا ہوگا جس کی وجہ سے نہ صرف ہمارے نسل بھی بلکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

اجلاس میں اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے زیر نگرانی آوٹ ریچ کمیٹی کے کنوئینر کرنل (ر) غلام کریم نے عوام نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کے دورہ ہنزہ کے موقع پر نہ صرف ہنزہ کو بجلی فراہم کر دی بلکہ گلگت سے آنے والے اسماعیلی برادری کو شاہراہ قراقرم نگر سیکشن پر تین دنوں میں کھانے پینے کے اشیاء کے ساتھ میڈیکل کیمپ ، ٹریفک کا نظام اور مفت میں ٹرانسپورٹ کے سہولت فراہم کی جس کے لئے اسماعیلی کونسل ہنزہ اور عوام ہنزہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہے۔ انشاللہ جس انداز میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہےاس خیر سگالی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اجلاس میں اسماعیلی لوکل کونسلات کے صدور شاہد کریم ، شیر عالم ، سید مظفر الدین شاہ سئینر نائب صدر حسینیہ سپریم کونسل نگر ، اعلیٰ نمبردار علی مدد، شیخ محمد بلال رہبری، غلام عباس مرچنٹ اور دیگر عمائدین نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button