کھیل

دیامر سے تعلق رکھنے والے فضل حنیف نے دوسرے قائداعظم گیمز ریسلنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان کے لئے ایک اور اعزاز دیامر سے تعلق رکھنے والے فضل حنیف ولد گل میر ساکن گوہر آباد چلاس نے دوسرے قائداعظم گیمز ریسلنگ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،فاٹا، کشمیر اور اسلام آباد کے ٹیموں کو شکست دیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

قائداعظم گیمز ریسلنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فضل حنیف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے جوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں لیکن حکومتی سطح پر سرپرستی نہ ہونے کی وجہسے نوجوانوں کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دیامر کے نوجوانوں کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی جارہی ہے۔ ہر وقت دیامر کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ جب بھی نیشنل یا انٹرنیشنل گیمز میں دیامر کے نوجوانوں کو موقع ملا اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ لیکن گلگت شہر میں موجود چند شخصیات دیامر سمیت بلتستان غذر اور استور کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ اس سلسلے کو بند کرنا چاہئے اور صلاحیتوں کے مطابق موقع دیا جانا چاہئے۔

گلگت بلتستان کے ٹیموں نے مجموعی طور پر ستائیس مڈل حاصل کئے ہیں۔ قائداعظم گیمز میں گلگت بلتستان کے نام سے وردی تک نہیں دی گئی جبکہ دیگر تمام صوبوں سمیت آزادکشمیر ،فاٹا اور اسلام آباد کی تمام ٹیموں کے بائی نیم وردی دی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button