خبریں

ٹیکس کے خلا ف چلنے والی عوامی مشترکہ تحریک کو حکومت کی جانب سے مذہبی رنگ دینا قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے۔ علماء یوتھ کونسل دیامر

چلاس(بیوروچیف) ٹیکس کے خلا ف چلنے والی عوامی مشترکہ تحریک کو حکومت کی جانب سے مذہبی رنگ دینا قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے۔عوامی تحریک کو سی پیک کے خلاف سازش قرار دینا تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ علاقے اور عوامی مفاد کی خاطر انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار علماء یوتھ کونسل دیامر کے راہنماؤں صدر علماء یوتھ کونسل مولانا محمد شریف ،جنرل سیکرٹری مفتی حفیظ اللہ،سیکرٹری اطلاعات مفتی مصباح اللہ،مولانا عبدالمالک ،مفتی محفو ظ الرحمان،مولانا عبدالمجید شاہ،مولانا مقصود عالم،مولانا جلال الدین،مولانا اجمل قریشی،مولانا محمود الحسن،مولانا حنیف الرحمان،قاری رفیق،قاری مظفر دین و دیگر نے اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کو سی پیک کے خلاف سازش قرار دینااور فرقہ وارانہ رنگ دے کر حکومت اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتی ہے اور عوامی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے۔اس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان بلتستان نے ٹیکس مخالف تحریک کو منظم انداز سے کامیاب کروایا۔جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور ہر قسم کے تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرتے ہیں۔حالیہ مذاکرات خوش آئند ہیں۔امید کرتے ہیں حکومت سنجیدگی سے عوامی مطالبات کو پورا کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button