سیاست
کھرمنگ میں ڈیڑھ ارب کے منصوبوں کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، صدر پی ٹی آئی کھرمنگ
کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کھرمنگ کے صدر سید مہدی شاہ زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کھرمنگ کی جانب سے کھرمنگ میں ڈیڑھ ارب کے منصوبوں کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ کھرمنگ میں خطرناک موڑ منصوبہ کی کریڈیٹ والے لوگوں کو بے وقوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ خطرناک موڑ منصوبہ کمنگو کے قریب جامعہ الزہرا ؑ کی بس گرنے کی وجہ سے عدالت کی طرفسے لیا گیا سوموٹو کی وجہ سے ملا ہے اور اولڈینگ تک ری کارپیٹینگ منصوبہ شہید اسد زیدی کے منصوبے کی ایکسٹینشن ہے صرف دو سکول اور دو ڈسپنسریزکے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی کھرمنگ میں ٹھیکوں کو فروخت کررہے ہیں اور میرٹ اور اچھے کام کرنے والے ٹھیکدار وں کو ایک ٹھیکہ بھی نہیں مل رہا ہے۔ اقربا ٗ پروری اور سفارش کلچر ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچا ہوا ہے۔ عوام دربدرکے ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ وزیر موصوف حلقے کی عوام کو بھول چکے ہیں۔ مہینوں میں حلقے کا دورہ کرتے ہیں سرحدی علاقوں کی عوام بنیادی سہولت کے لئے تر س گئے ہیں لوگ گندے پانی پینے کی وجہ سے بیمار ہورہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے کھرمنگ میں جاری ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور گھپلوں کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔