اہم ترینحادثات

سیاچن گیاری میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

سکردو ( رجب علی قمر) دنیا کی بلند ترین جنگی محا ذ سیاچن گیاری میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے ہیں۔ برفانی تودے میں دب جانے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جبکہ مقامی لوگ بھی شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب 7.30 کے قریب سیاچن گیاری سیکٹر میں واقع ستار بیس سے یوسف ٹاپ پر راستہ صاف کرنے والے پاکستان آرمی کے 5 جوان برفانی تودہ گرنے سے دب گئے ہیں۔ برفانی تودہ تلے دب جانے والے پانچوں جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے 40 ممبران پر مشتمل ریسکیو ٹیم آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ مقامی لوگ بھی پاک آرمی کے شانہ بشانہ جائے حادثے پر کام میں مصروف ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button