پاکستانکوہستان

کوہستان: این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں میں بڑی کرپشن کا الزام، متبادل امیدواروں کے ذریعے پیپرز حل کروائے گئے

کوہستان (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کوہستان میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہواہے۔ ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کے امتحانی مرکز میں متبادل امیدواروں کے ذریعے پیپرز حل کروائے گئے ، حق دار کی حق تلفی ہوئی، حکومت نوٹس لے کر بھرتیوں کا عمل دوبارہ کرے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔ مولانا ولی اللہ توحیدی اور گلفام خان کی این ٹی ایس متاثرہ افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔

اتوار کے روز کوہستان میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ولی اللہ توحیدی اور گلفام خان نے کہا کہ این ٹی ایس ادارے سے عوام کا بھروسہ اب اُٹھ چکاہے ۔ حق دار کی حق تلفی پر نوجوانوں میں اشتعال پایا جاتاہے ۔ انصاف اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور این ٹی ایس ادارے پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے ۔ پریس کانفرنس میں این ٹی ایس متاثرین فضل داد اور محمد ادریس نے بتایا کہ اُن کی نظروں کے سامنے ملازمین نے متبادل کے طورپر امیدواروں کی جگہ امتحان دیکر آئے ہیں ، چیکنک کا شفاف نظام اور بائیو میٹرک سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے اُن جیسے کئی امیدواروں کی حق تلفی ہوگئی ہے۔ حکومت فوری طورپر ایکشن لیکر متاثرین کی داد رسی کرے ۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ اس ظلم کے خلاف عدالت کا رُخ کریں گے ۔

اس موقع پر ی اللہ توحیدی اور گلفام خان نے زیادتیوں اور ظلم کے خلاف نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button