مشہ بروم کے گاوں ہلدی میں کار کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے دو افراد جان بحق،چار زخمی ہوگئے

گانچھے (محمد علی عالم)  سب ڈویژن مشہ بروم کے گاؤں ہلدی میں کار گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افرد جان بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں گاڑی نمبر khp-1106 میں سید شمیم اور انکے اہل خانہ کے چھے تھگس جا رہے تھے کار میں سید شمیم انکے اہلیہ اور چار بچے سوار تھے حادثے کے نتیجے میں سید شمیم کے اہلیہ اور سترہ سالہ کرامت موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ والد سید شمیم اور تین بیٹے سید صداقت، سید رفاقت اور سید راحت زخمی ہو گئے ایک بیٹا سید صداقت کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو جبکہ شمیم اور ایک بیٹے کو سول ہسپتال تھگس منتقل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق زخمیوں کے حالات تشویش ناک ہے ان کا تعلق ہلدی گاؤں سے بتایا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر کمال خان نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو اور سول ہسپتال تھگس میں عملے کو زخمیوں بہترین امداد دینے کی ہدایت کر دی ہے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments