خبریں

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پاکستان ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نئیر حیات کی ملاقات، سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر غور

اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پاکستان ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نئیر حیات کی ملاقات ،ملاقات میں گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کی فلائٹوں کے شیڈول ،سہولیات ،پروازوں کی تعداد بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ پی آئی اے گلگت بلتستان کے مخصوص موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے پروازوں کے شیڈول اور تعداد بڑھانے اور گلگت بلتستان کیلئے نئے روٹس کے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ نئے سیزن کے اوائل سے ہی پروازوں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور گلگت بلتستان کیلئے نئے روٹس بھی شروع کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیاں گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کے تمام پروازوں نیشنل اور انٹر نئشنل میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور سیاحتی مواقع پر مشتمل کتاپچہ رکھنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس اقدام سے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر گلگت بلتستان کی سیاحت کو تیزی سے فروغ ملے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button