کھیل

سکردو: شاہین سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ینگ موسیٰ لائن نے جیت لیا

سکردو ( سپورٹس روپورٹر ) شاہین سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کوکاکولا کپ ٹپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ینگ موسیٰ لا لائن نے جیت لیا۔ موسیٰ لائن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنالئے ینگ موسیٰ لائن کے مظاہر نے 47رنز بنا ئے اور ینگ فرینڈز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بناسکے اس میچ کے مہمان خصوصی بلتستان کرکٹ ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر عاشق گل تھے انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی سی اے بھی مستقبل میں ایک شنادار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کا اراداہ ہے انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر عنایت عینو کیلئے 5ہزار نقد اور دونوں ٹیموں کیلئے ایک ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا میچ کا فائنل اتوار کے روز شاہین کلر اور موسیٰ لائن کے مابین کھلا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button