چترال

شہریوں کی سہولت بنیادی ترجیح ہے ،عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر

چترال ( محکم الدین) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے کہا ہے ۔ کہ شہریوں کی سہولت بنیادی ترجیح ہے ۔ اور ہماری کو شش ہے ۔ کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ ہسپتال ایسی جگہ ہے ۔ جہاں صاف ماحول کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کی وزٹ کرنے کے موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر رحمان آفریدی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم ، ٹی ایم او قادر ناصر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر کا جائزہ لیا ۔ اور اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ سنٹر کی تیاری کے باوجود اپریشنل نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کو بہت مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے ٹراما سنٹرکو اپریشنل کرنے ، ہسپتال کے اندر ڈراپ پوائنٹ اور سڑک کو بہتر بنانے کے ساتھ ون وے بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے اندر غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ اور ہسپتال روڈ پر ایمرجنسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی گاڑیوں کو پارکنگ کو بھی ناقابل قبول قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے این جی او WISHسے بات کی ہے ۔ جو ہسپتال میں ادویات سٹور کرنے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button