خبریں

گلگت: ایک دن میں ڈومیسائل بنانے کیلئے اقدامات اور انتظامات

گلگت (پ۔ر) گلگت ضلع کے شہریوں کی سہولت کیلئے تحصیل آفس میں ڈومیسائل کے حصول آسان بنادیا گیا ہے عوام ڈومیسائل کے حصول کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے رجوع کر سکتے ہیں اور ضروری ہدایات اور کاغذی لوازمات پورے کرتے ہوئے ڈومیسائل ایک دن میں حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کیلئے ڈومیسائل کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے اب ہفتوں یا مہینوں میں نہیں ایک دن میں ڈومیسائل بنانے کیلئے اقدامات اور انتظامات کئے ہیں عوام اپنے ضروری کاغذات پورے کریں اور ڈومیسائل ایک دن میں حاصل کریں اس سلسلے میں ڈومیسائل بنانے کیلئے تحصیل آفس میں الگ ڈومیسائل کلرک مقرر کردئے ہیں لہذا اپنے ،اپنے بچوں کے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے لئے ایک سادہ درخواست کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،کم عمر بچوں کے فارم ب،فارم (پی)ودیگر دستاویذات جمع کرادیں اور ایک دن میں ڈومیسائل حاصل کریں ۔اس کا مقصد عوام کو بروقت اور فوری ضرورت کے تحت ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات دور کرنا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور اسے صحیح معنوں میں عوامی خدمت قرار دیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل ڈومیسائل کا حصول ایک مشکل مرحلہ ہوتا تھا اور اسکے حصول میں مہینے لگ جاتے تھے اور والدین ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتروں کے چکر کاٹتے ہوئے ڈومیسائل بنوانا ہی چھوڑ دیے تھے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے اس اقدام سے امید ہے عوام فائدہ اٹھائیں گے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button