خبریں

زمینی رابطہ منقطع، ارندو میں‌غیر ملکی گروپ پھنس گیا

شگر(نامہ نگار)شگر ارندو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ،دو غیر ملکی گروپ ارندو میں پھنس گئے۔ جبکہ ارندو کے ذریعے سپنٹک جانے والے ایک گروپ ڈوکو میں پھنس گئے۔واپسی کے منتظر گروپ ممبران کی ویزہ ختم ہورہے ہیں مقررہ وقت تک واپس نہ پہنچا تو جرمانہ کیساتھ قانونی کاروائی کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارندو کے ٹورسٹ گائیڈ تقی سرور نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ایک ہفتے زائد عرصہ ہوگیا ارندو جانے والے روڈ کئی جگوں سے بلاک ہونے کی وجہ سے ارندو کی عوام کا دیگر علاقوں سے زمینی منقطع ہیں۔ جس کی وجہ سے دو غیر ملکی ٹورسٹ گروپ ارندو میں پھنس گئے ہیں۔ گروپ سپنٹک نامی چوٹی سرکرکے واپس پہنچے تھے۔ تاہم راستہ بلاک ہونے کی وجہ کی ارندو میں پھنس گئے ہیں۔ ان گروپ کے ممبران میں ویزہ ختم ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے گروپ ممبران سخت پریشان ہے۔کیونکہ انہیں وقت پر نہ پہنچنے کی صورت میں جرمانہ جمع کرنے کیساتھ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جبکہ سپنٹک سرکرکنے کیلئے جانے والی ایک گروپ راستہ بلاک ہونے کی وجہ سے ڈوکو میں پھنسے ہوئے ہیں۔تقی سرور کے مطابق انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو اصل صورتحال اور غیر ملکیوں کی ویزوں کے ھوالے سے بتایا تھا اور بلاک روڈ کو کھولنے کیلئے کئی دفعہ اپیل کیا تھا تاہم محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے ۔ارندو روڈ کو جلد کھولنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button