خبریں

گلگت بلتستان میں دس کلو چوکر 400 روپے میں فروخت

چلاس ( رپورٹر ) محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی عجیب منطق ۔ چالیس کلو آٹا 650 روپے میں جبکہ دس کلو چوکر 400 روپے میں فروخت کر رہے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی اکثریتی آبادی مال مویشی رکھتے ہیں مال مویشی کیلئے بہترین خوراک چوکر ہی ہے مل مالکان چوکر دس کلو 400 روپے میں فروخت کرتے ہیں لیکن وہ بھی بلیک میں یا صرف اپنوں کو پہنچاتے ہیں جبکہ اکثریتی آبادی مل مالکان کے وعدوں پر وقت گزار رہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ مل مالکان چوکر کے خرید و فروخت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

عوام نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا سختی سے نوٹس لیں اور عوامی شکایت کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button