گلگت آرٹ اینڈ کلچر ل کونسل کے الیکشن کا فیصلہ

گلگت( پ ر) گلگت آرٹ اینڈ کلچر ل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کے الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہ زمان چیف آرگنائزر کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا۔ جن کی زیر نگرانی ادارے کے عہدوں کی الیکشن ہو گی۔ الیکشن شیڈول کے مطابق ووٹر لسٹ 5جنوری کو آویزان ہو گا۔ جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ 11جنوری ہو گی نامزدگی پر جانچ پڑتال اور اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 12جنوری کو ہو گی حتمی فہرست امیداروں کی لسٹ 13جنوری کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ عہدوں پر انتخابات 14جنوری بروز اتوار 10بجے تا 2بجے تک جاری رکھے گا۔ کا میاب امیداروں کا اعلان سہ پہر 4بجے کیا جائے گا۔ انتخابات صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments