خواتین کی خبریں

نگر میں پہلی ومین مارکیٹ کے قیام کا فیصلہ

نگر (پ ر) ضلعی انتظامیہ نگر کا نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے نگر میں ومین مارکیٹ کے قیام کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی لمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد اور نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نگر کے چیئرمین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ضلع نگر میں پہلی وومین مارکیٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ مارکیٹ ضلع کی خواتین کی زیر نگرانی چلائی جائے گی جہاں پر ان کے ووکیشنل سکولوں میں تیار کردہ مختلف پراڈکٹس رکھے جائیں گے۔ اس مارکیٹ میں صرف ضلع کی خواتین اور باہر سے آئی ہوئی سیاحوں کی فیمیلیز کو جانے کی اجازت ہو گی جو وہاں پر خریداری کر سکیں گے۔ جبکہ امسال اس مارکیٹ کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا جائے گا۔ اس مارکیٹ کے قیام کے حوالے سے کلیدی کردار نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا ہو گا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت شامل ہو گی۔

نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نگر کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نلت اور سمائر میں آرگنائزیشن کی طرف سے قائم کردہ ووکیشنل سکولوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تیار ہونے والے پراڈکٹس کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے سکولوں میں زیر تربیت طالبات کی درخواست پر انھیں مختلف فنون میں تربیت دلانے کا بندوبست کرنے کا بھی اعلان کیا۔

نونہال ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نگر کے چیئرمین اور طالبات نے ڈپٹی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے وومین مارکیٹ کے قیام کا فیصلہ کر کے ضلع میں خواتین کی ترقی کی راہیں ہموار کی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button