خبریں

استور: داسخریم سپریم کونسل کے نو منتخب کابینہ نےحلف اٹھا لیا

استور (بیورورپورٹ ) استور کے مقامی ہوٹل میں داسخریم سپریم کونسل کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سر پرست اعلی ڈاکٹر غلام عباس ،حاجی جمعہ خان نو منتخب چیرمین فرمان علی خان ،سینئر وائس چیرمین مظفر حسین ، غلام حسین ،مرتضی ،نزیر ،ماسٹر عباس جنرل سیکرٹری زولفقار علی ,ڈپٹی سیکرٹر ی شاھد حسین ،چیف کواڈینٹر ندیم شمالی ،ڈپٹی فنانس سیکرٹری قاری لیاقت ،ڈپٹی انفارمیشن امیر حمزہ ،پریس سیکرٹری فدا علی و دیگر ایگز یکٹیو باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقعے پر نومنتخب چیرمین فرمان علی خان نے کہا کہ میں داسخریم عوام کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے مجھے منتخب کیا ہے انشااللہ میں اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ داسخریم کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرونگا۔ اس موقعے پر سابقہ چیرمین و موجودہ سرپرست اعلی ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کہ ہم نے یہ کونسل اس لیے بنائی ہے تاکہ ہم سب ایک پیلٹ فارم پہ میں جمع ہوکر علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بہترین کام کریں۔ ہم علاقے کے بنیادی مسائل کے لیے وزیر اعلی اور چیف سیکریٹر ی تک بھی گئے لیکن ابھی تک داسخریم کے مسائل حل نہ ہو سکے۔ کسی بھی ایشو کے حل ہونے تک وقت کی ضرورت ہوتی، انشا اللہ اس کونسل کا ثمر عوام کو بہت جلد ملے گا ۔ اور امید کرتا ہوں نو منتخب چیرمین فرمان علی خان سے جو پہلے سے ایک سوشل ورکر بن کر علاقے کے مسائل کے لیے اپنے آپ کو نیلام کیا اور اب نئی کابینہ کو لے کر علاقے کے بہتری کے لیے سنجدہ اقدامات کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button