چترال

وادی بروغل (چترال) تک رابطہ سڑک کی تعمیر مکمل، لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے افتتاح کر دیا

چترال (نمائندہ خصوصی) گیارہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد  ربانی نے کل بالائی چترال کے سب ڈویزن ہیڈکوارٹر ، متسوج، میں بروغل لنک روڑ کا افتتاح کر دیا۔ ۱۴۰ کلومیٹر طویل یہ لنک روڑ تاریخی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ماضی میں سڑک نہ ہونے کے باعث وادی بروغل سے چترال تک گاڑی میں آنا ناممکن تھا۔ اس رابطہ سڑک کی تعمیر میں پاک فوج کے انجینئرنگ کور نے اہم کردار ادا کیا ہے. 

وادی بروغل ڈسٹرکٹ چترال کا دور افتادہ اور دفاعی اور معاشی نقطہ نظر سے انتہائی اہم خطہ ہے۔اس انتہائی اہمیت کے حامل علاقے تک رسائی آسان نہیں تھا۔ پانچ دن تک پیدل چلنے کے بعد بروغل کے باشندے ہزاروں مشکلیں جھیل کر چترال کے معاشی مرکز تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنتے تھے۔ اس سڑک کی تعمیر سے جہاں بروغل کے مقامی لوگوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر ہونگی وہی دفاعی اعتبار سے اہم علاقے تک رسائی بھی ممکن ہو سکے گی۔

یہ روڑ تجارتی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے وادی بروغل سے گزر کر افغانستان اور تاجکستان کے ملحقہ علاقوں تک پہنچناممکن ہو سکے گا ۔

رابطہ سڑک کی تعمیر اور افتتاح سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے.  

تصویر بشکریہ چترال ٹوڈے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button