خبریں

استور: ڈپٹی کمشنرکا ریلیف کے لیئے ملنے والاخوردنی اشیاء کے میعاد ختم ہونےپر اظہاربرہمی

استور( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ریلیف کے لاکھوں روپے کی ایشاء خوردنی کے میعاد ختم ہونےپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی چیزوں کو رکھنے کا کیا فائدہ جو غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کے کام نہ آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی غیر معیاری اورزائد المعیاد چیزیں ہیں ان کوتلف کیا جائے اور ٹینٹس یا اور کوئی چیز ہو تو ضرورت مندوں کو دیا جائیں۔

اس موقعے پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر استور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوشش کیا ہے کہ متاثرین کو چیزیں فراہم کریں اور آئیندہ بھی اسی عمل کو جاری رکھیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button