خبریں

چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے غذر کا دورہ کیا، تعمیراتی کاموں‌کا جائزہ لیا

غذر (دردانہ شیر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ میرے تبادلے کے حوالے سے اطلاعات غلط ہے ابھی تک تبادلے کا مجھے کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا ہے جمعرات کے روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈسٹرکٹ غذر کا مختصر دورہ کیا چیف سیکریٹری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ڈاکٹروں کے لئے بنایا گیا ہوسٹل کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ دس مئی کو دوبارہ اونگا اور ڈاکٹروں کے ہوسٹل کا باقاعدہ افتتاع کرونگا اس موقع پر سیکرٹری فنانس ڈپٹی کمشنر غذرشجاع عالم اور ضلع غذر کے سرکاری محکموں کے آفسیران بھی موجود تھے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیازنے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کا بھی دورہ کیا اورہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ا ور کہا کہ جب تک ہسپتال کی تعمیر مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک ہسپتال میں زیادہ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوگی ہسپتال کے لئے جتنے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوگی ان کو تعینات کیا جائے گا سے چیف سیکریٹری اپنے ایک روزہ دورہ غذر کے بعد واپس گلگت روانہ ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button