سیاست

چلاس میں شہید ذوالفیقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقعے پر تقریب منعقد

چلاس(مجیب الرحمان)سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بانی پیپلز پارٹی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اورسالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی ،پی وائی او پی ایس ایف کے سینئیر راہنماؤں حاجی دلبر خان ،محمد ولی ایڈوکیٹ،سیف اللہ،سید امان بوٹو،محمد افضل ،قاسم شاہ،نیاز چلاسی ودیگر نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں سینئیر راہنماء محمد ولی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہے۔انہوں نے عوام کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہی وجہ ہے آج ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار ہے۔گلگت بلتستان میں بھی کالے قوانین کا خاتمہ کر کے عوام کو سبسڈی دی۔جس کے ثمرات سے عوام آج بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ہر دور میں پارٹی کے خلاف سازشیں ہوئیں مگر جس کی آبیاری ایک عظیم لیڈر نے اپنے خون سے کی ہے اس پودے کو تناور درخت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محترمہ بینیظیر بھٹو نے بھی عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کی۔یہی وجہ ہے آج پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں سب سے مضبوط اور منظم پارٹی بن چکی ہے۔آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آئے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button