چترال

پشاور میں مقیم چترالی باشندوں نے چترال سے ایم پی اے کی نشست کو ختم کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

پشاور(نادرخواجہ) پشاور میں مقیم چترالی باشندوں نے چترال سے ایم پی اے کی نشست کو ختم کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت انجمن تحفظ حقوق چترال کے صدر تاجر رہنماء صادق امین ، چترال سے اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر سردار ، جے یو آئی کے مولانا رحمت کریم شاہ سمیت دیگر رہنما کررہے تھے ۔ مظاہرے میں تمام پارٹیوں کے کارکن شامل تھے۔

مظاہریں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال سے ایم پی اے کی نشست کے خاتمے کے فیصلے سے چترالی عوام میں مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تواس کے خطر ناک نتائج برآمد ہوں گے۔ چترالی عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بعد ازاں مظاہریں پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button