گلگت بلتستان

ہنزہ : تھرمل جرنیٹر سے 800کلو واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگیا، عوام کو ہر دوسرے دن چار گھنٹے کیلئے بجلی میسر ہوگی

ہنزہ (زوالفقار بیگ) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ہنزہ میں تھرمل جرنیٹر سے 800کلو واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگیا ۔دوسرا تھرمل جرنیٹر 1میگاواٹ کی مرمت کے بعد نیا سال کے پہلے ہفتے سےبجلی کی ترسیل شروع ہوگی۔ جرنیٹر چلانے سے ہر دوسرے دن چار گھنٹے کی بجلی عوام کو ملنا شروع ہوگئی ہے جبکہ پرانا تھرمل جرنیٹر چلانے سے ہنزہ میں روزانہ چار گھنٹے کی اضافی بجلی فراہم کی جاسکے گی ۔

ہنزہ میں بجلی کی قلت سے نمٹنے کیلئے ایگزیکٹیو انجینئر کے وعدے کے مطابق 28دسمبر کو آن کرکے بجلی کی ترسیل شروع کی گئی ہے۔ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہنزہ کے عوام کو نیا شیڈول کے مطابق ہر دوسرے دن چار گھنٹے کیلئے بجلی میسر ہوگی۔ زرائع کے مطابق ہنزہ کے ایک ایک میگا واٹ کے دو تھرمل جرنیٹر ز کی مرمت کیلئے درکار ایک کروڈ ساٹھ لاکھ میں سے محکمہ خزانہ نے تیس لاکھ فراہم کردیے ہیں جبکہ ایک کروڈ تیس لاکھ کی رقم جلد ریلیز کردی جائیگی۔ ابتدائی طور پر ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے مارچ تک 1.5میگا واٹ بجلی کی پیداوار جاری رکھنے کیلئے درکار رقم کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور وزیر برقیات اکبر تابان کو مسلم لیگ ن کی وفد جسکی صدارت جان عالم کررہے تھے ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والی تشویش سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

 ہنزہ میں تھرمل جرنیٹر سے بجلی کی ترسیل شروع ہونے کی اطلاع پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button