عوامی مسائل

ہنزہ کے سیاسی نمائندے گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہیں، بجلی بحران شدت اختیار کر چکاہے، آصف سخی

ہنزہ گوجال(بیوررپورٹ)گوجال پروگریسویوتھ فورم کے بانی رہنماء آصف سخی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن میں ہزاروں واعدے کرنے والے نمائندے سرزمین گوجال سے ایسے غائب ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ ۔بجلی کی آنکھ مچلولی نے عوام کو زہنی مرض میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔غریب عوام جھوٹے اور دوکھ باز سیاست دانوں اور بیورکریسی سے تنگ آچکے ہیں ۔ہم گوجال پروگریسیو یوتھ فورم کے پلٹ فارم سے یہ بات حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوجال میں مسگرپاور ہاوس کے ناکامی کے اسباب عوام کے سامنے لائے جائے اور خیبر بجلی گھر سے جلد از جلدفعال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اے سی ہنزہ کو 27دسمبر 2017کا الٹی میٹم دیا گیا تھا ،100دفعہ یہ بات ان کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی حکومت کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے اگر ایک ہفتہ کے تک یہیں صورت حال رہی تو گوجال پروگریسیو یوتھ فورم اپنے اگے کا لائحہ کا اعلان کرے گی جس میں پورے گوجال کے لوگوں کو موبلائز کرکے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button