عوامی مسائل

ڈیم کے لئےدیامر کے عوام نے بڑی قربانی دی ہے، مسائل کا حل نکالنا تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، عبدالوحید شاہ کمشنر

چلاس (شہاب الدین غوری سے)جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم محمد نواز بٹ کی ممبر واٹر واپڈا کے عہدے اور تبادلے پر واپڈا آفس چلاس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک سمیت واپڈا کے اعلیٰ افسران اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم بہت بڑا منصوبہ ہے جس کے لئے دیامر کے عوام نے حقیقی قربانی دی ہے ان کی اس قربانی کا ہر سطح پر سراہا جانا چاہئے دیامر میں مجموعی طور پر زمین انتہائی کم ہے عوام کے مسائل بھی بہت زیادہ ہیں عوامی مسائل کا حل نکالنا تمام اداروں کی زمہ داری ہے واپڈا نے مختلف ویلیز میں جو سڑکیں تعمیر کی ہیں وہ انتہائی ناقص تعمیر کی گئی جو کہ یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبے تعمیر کرتے ہوئے دل کو بھی بڑا بنانا پڑے گا تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو ہم ہر سطح پہ زبانی طور پر دیامر کے عوام کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ری سٹیلمنٹ ایک بہت بڑا ایشو ہے جس کا بروقت حل نکالنا بہت ضروری ہے اس حوالے سے لیت و لیل سے کام لیا گیا تو مذید مسائل پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملکی سطح کا بڑا پراجیکٹ ہے ۔ جس کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے متاثرین ڈیم کی دوبارہ آبادی کاری سمیت دیگر اہم ایشوز کو حل کرنا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ممبر واٹر نواز بٹ واپڈا ہاوٴس لاہور میں متاثرین کا مقدمہ وکیل کی حثیت سے لڑیں گے اور آواز بنے گے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم نے ملکی سالمیت کیلئے بڑی قربانی دی ہے ۔ متاثرین ڈیم کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ممبر واٹر واپڈا نواز بٹ نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کا حصول ایک چیلنج تھا ، پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا لینڈ ایکوزیشن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پایہٴ تکمیل تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم منصوبہ ملک کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت اختیار کر گیا ہے انشاءاللہ بہت جد پایہٴ تکمیل تک پہنچے گا ۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ اہلیان دیامر نے ملک کی ترقی کی خاطر جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک کالینڈ ایکوزیشن میں مکمل تعاون پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی لینڈ ایکوزیشن دیامر بھاشہ ڈیم کی تھی انتہائی قلیل عرصے میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پایہٴ تکمیل تک پہنچایا بعض لوگ دیامر بھاشہ ڈیم لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے کرپشن کے الزامات بھی لگاتے ہیں جو کہ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر ایسا سسٹم کیا تھا کہ کوئی بھی فرد  ایک روپیہ کی کوئی کرپشن نہ کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینا چاہئے جو تمام ریکارڈ سمیت ہر چیز کا ویری فائی کرے تاکہ سب کو اندازہ ہو گا انہوں نے کہا کہ جی ایم نواز بٹ نے لینڈ ایکوزیشن اور ڈیم کے دیگر معاملات میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بحثیت ممبر واٹر دیامر متاثرین کے نمائندے کی حثیت سے مرکز میں کام کرینگے ۔۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ شمالی و دیگر دیامر بھاشہ ڈیم حکام نے سابق جی ایم انجینئر نواز بٹ کو دیامر بھاشہ ڈیم کے لئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سٹاف کی طرف سے انہیں تحائف بھی پیش کئے ۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button