تعلیم

چلاس، پرائمری اسکول سٹلایٹ ٹاو ن4سو طلبہ کیلئے چند اساتذہ کو اُدھارلیا گیا ہے

چلاس (بیورورپورٹ) پرائمری اسکول سٹلایٹ ٹاو ن ضلع دیامر کے 10 لاوارث سکولوں کی لسٹ میں شامل ،والدین سراپا احتجاج بن گئے۔ پرائمری سکول سٹیلایٹ ٹاون میں اساتذہ کی مستقل پوسٹ صرف ایک ہے ،سکول میں 4سو طلبہ کیلئے چند اساتذہ کو اُدھارلیا گیا ہے،سکول میں لیبارٹری،لائبیری،جدید فرنیچر،باتھ رومز اور امتحانی ہال جیسے بنیادی ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین اور اسکول منیجمنٹ کمیٹی کے ذمہ داروں نے کہا کہ پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے اور طلبہ کو تمام تر سہولیات پہنچایا جائے۔انہوں نے وزیر اعلی ،سیکریٹری ایجوکیشن و دیگرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button