کھیل

ہنزہ: قائد اعظم ٹرافی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد

ہنزہ (اسلم شاہ ) بین الاصوبائی قائداعظم ٹرافی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تائیکونڈو کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈی سی ہنزہ کیپٹن( ر) سید علی اصغر کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام بوائز ماڈل سکول کریم آباد ہنزہ میں کیا گیا تقریب میں قومی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس ہنزہ ریجن کے صدر ندیم احمداور کریم آباد ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری ریاض اللہ بیگ کے علاوہ علاقہ عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں ڈی سی ضلع ہنزہ کیپٹن( ر) سید علی اصغر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مڈلز اور نقد ی انعامات بھی تقسیم کئے۔تقریب میں موجود کھلاڑیوں نے اس موقعے پر اپنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی اسی ہنزہ کیپٹن( ر) سید علی اصغر نے کہا آج میں چمپینز کے درمیان اپنے آپ کو پا کر فخر محسوس کرتا ہوں فخر محسوس کرتا ہوں اور یقیناًآپ پر ہم سب کا آپ کے والدین کا فخر ہے،وسائل نہ ہونے کے باوجود آپ نے بین الصوبائی سطح پراپنے آپ کو منوایا ہے اس کامیابی پر آپ کو آپ کے کوچزز اور آپ کا ادارہ خراج تحسین کے مستحق ہے اس موقع پر انہوں نے مذید کہا کہ اانشاء اللہ مستقبل قریب میں ہم نہ صرف تائیکوانڈو بلکہ دوسرے تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے بھر پور تعاون کریں گے۔

اس موقعے پر ڈی سی ہنزہ کیپٹن( ر) سید علی اصغرنے ہنزہ میں سائیکلنگ اور میراتھن کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود سپورٹس کا بہت شوقین ہوں اور انشاء اللہ بہت جلد ہنزہ میں تائیکوانڈو ، سائیکلنگ اور میراتھن کے مقابلوں کا انعقاد کریں گے جس میں ضلع ہنزہ کے علاوہ قومی سطح کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لینگے اور ہنزہ کو بہت سے سپورٹس میں آگے لے جائینگے۔

اس موقعے پر ہنزہ ڈسٹرکٹ تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے صدر اور جی بی تائیکوانڈو خواتین ٹیم کے کوچ منظور عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسائل نہ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کا قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کھلاڑیوں کی محنت ،لگن اور اس کھیل سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور اگر ان کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کی سرپرستی حکومتی سطح پر ہوجائے تو یہی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ انہوں مذید کہا کہ اس موقعے پر میں ڈی سی ضلع ہنزہ کی اس حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کروں گا جن کی معاونت اور رہنمائی ہمیں ہر وقت میسر ہوتی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تائیکوانڈو کے نیشنل گولڈ مڈلسٹ مہوش کا کہنا تھا کہ ان کی اس کامیابی میں ان کے کوچزز اور ان کے والدین کا اہم کردار ہے کیونکہ والدین نے ہمیں اس سپورٹس میں حصہ لینے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کی اور کو چزز نے ہماری ٹریننگ میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

اس موقعے پر قومی سطح پر سونے کا تمغہ جیتنے والی دو بہنیں ملیحہ علی اور منیشاء علی کا کہنا تھا کہ وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور آئندہ اگر موقع ملے تو وہ ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش مندہیں ۔

تقریب میں قومی سطح پر چار سونے کے تمغے تین سلور اور دو برونز میڈل جیتے والے کھلاڑی لبنا بیگ، مہوش کریم،منیشاء علی سعدیہ فضاء ، روضینہ،انیشاء علی ،ثانیہ دادو، ہنا نواز، صوبیہ سلطان اورلڑکوں میں کامران مجید ،فیضان علی، حسنات ،ریاض ،اور عدنان میں مڈلز اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button