کالمز

موٹیویشن اور انسپائریشن، وقت کی ضرورت

تحریر: امیرجان حقانیؔ

موٹیویشن اور انسپائیریشن کی اہمیت نہ کبھی ختم ہوئی ہے نہ ختم ہوگی۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک اور آج سے قیامت تک موٹیویشن اور انسپائریشن کی ضرورت پڑتی رہے گی البتہ اس کے اسالیب اور انداز بدلتے رہیں گے۔مختلف اوقات میں انسپائریشن اور موٹیویشن کے متعلق جو خیالات آتے رہے ان کو ایک لائن میں لکھتا رہا،سوشل میڈیا کے لیے لکھے گئے ان مختصر جملوں کو احباب نے بہت سرا۔ ان میں چند احباب کی حدمت میں پیش ہوں اس امید کے ساتھ کہ شاید کسی کے دل کو لگے اور فائدہ ہو، یہی مقصد و مطلوب ہے۔ ملاحظہ کیجیے۔
قرآن اور موٹیویشن: مجھے قرآن میں ایک آیت بھی نہیں ملی جس میں موٹیویشن نہ ہو، قرآن سے زیادہ موٹیویٹ اور انسپائر کرنے والی کوئی کتاب انسانی دنیا میں موجود نہیں ہوسکتی۔
حدیث اورموٹیویشن: میں نے اب تک ہزاروں احایث کا مطالعہ کیاہے،بالخصوص صحاح ستہ وغیرہ،کوئی حدیث ایسی نہیں ملی جس میں موٹیویشن نہ ہو،کتب حدیث اور شروحات حدیث کے ایک ایک ورق موٹیوشن سے بھرے پڑے ہیں۔
سب سے بڑا موٹیویٹر: دنیا کا سب سے بڑا استاد سب سے بڑا موٹیویٹر تھا۔فداہ ابی وامی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا انسپائر کرنے والا معلم خدا نے پیدا ہی نہیں کیا۔وحی کا آغاز ہی اقرا ء کی موٹیویشن سے ہوا ہے۔ اور خود نبی نے اپنی حیثیت معلم انسانیت کی گردانی ہے۔
نامور اورموٹیویشن: میں نے سینکڑوں ناموروں کی سوانح عمریاں اور آب بیتاں پڑھی ہیں،ان میں صرف موٹیویشن ہے۔دنیا کے تمام نامور لوگ بہترین انسپائر یشن کرنے والے گزرے ہیں۔
موٹیویٹر:کیا رسول اللہ ﷺ سے بڑا دنیا میں کوئی موٹیویٹر گزرا ہے؟،دین تو سارا بشیر ونذیر پر منتج ہے۔
ٹرمپ اور موٹیویشن: آپ ٹرمپ جیسے انسانیت دشمن کی آپ بیتی بھی دیکھیں، اس میں بھی موٹیویشن ہی ملے گی۔
سماجی بندھن: اسلام چند عقائد، رسوم ، عبادات اور ذاتی اخلاقیات کا نام نہیں پورے سماجی بندھن کا نام ہے۔
گر جاوگے: یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی Concentration power کیا ہے۔ورنا راستے میں ہی گر جاوگے۔
جیتنا: جیتنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا مقابلہ کس کے ساتھ ہورہا ہے اگر اڑتے پرندوں کے ساتھ مقابلے کی ٹھان کر اڑنا چاہو یا مچھلیوں کے ساتھ مقابلہ کرکے تیرنا چاہوگے تو کبھی جتینا ممکن نہیں۔اس لیے اسی فیلڈ میں مقابلہ کرو جس کے لیے اپ کی تخلیق کی گئی ہے، اپنی فیلڈ میں جیتنے کا پلان بناو، دوسروں کی فیلڈ میں نہیں۔تب جیت جاوگے بہت جلدی۔
قسمت: قسمت اس وقت ساتھ دے گی جب آپ کی ڈائریکشن درست ہو، ورنہ کبھی نہیں۔غلط ڈائریکشن کے بعد قسمت اور نصیب کا رونا حماقت سے کم نہیں۔
درست ڈائریکشن: محنت بے شک ضروری ہے لیکن درست ڈائریکشن اسے بھی زیادہ ضروری ہے۔
وہ کرے: وہ نہ کرے جو دنیا آپ سے کروانا چاہتی بلکہ وہ کرے جو آپ کا’’ اندر‘‘آپ سے کروانا چاہتا ہے۔آپ ایک بہترین انجینئر بن سکتے ہیں،استاد، ترکھان یا موٹیویٹر، لیکن دوسروں بالخصوص ابا اماں یا دادی دادی کی چاہت پر اگر آپ نے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے کی کوشش کی تو کبھی بھی کامیاب ڈاکٹر نہیں بن پاوگے۔چاہت آپ کی ہونی چاہیے ان کی نہیں۔ ان کی چاہت کا خیال نہیں ان کا احترام کیجیے اور خدمت بھی۔
تخلیق: یہ جاننا از بس ضروری ہے کہ آپ کی تخلیق کس واسطے ہوئی ہے یعنی آپ کیا کرسکتے ہیں کیا نہیں۔وہ کبھی نہ کریں جو آپ نہیں کرسکتے اور اس پر بے تحاشا محنت کریں جس کے لیے آپ کی تخلیق ہوئی ہے یعنی وہ کام کریں جو آپ اچھا کرسکتے ہیں۔
زندگی انجوائی کیجیے: نہ یہ مسائل ہم نے پیدا کیے نہ ہم حل کرسکتے ہیں لہذا زندگی انجوائی کیجیے۔۔ ٹیشن فری پلیز۔یعنی اپنے حصے کا کام کیجیے۔ دوسروں کی غلطیوں کا گناہ نہیں کاٹنا چاہیے کڑھن اور ٹینشن کی شکل میں۔
تھوڑی ہمت: تھوڑی ہمت سے سب کچھ کہہ دینے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔بس ہمت کیجیے۔ ڈریں نہیں۔
نکاح: جب بچے راضی ہوکر نکاح بھی کرلیتے ہیں باجودیکہ والدین کو روڑے نہیں اٹکانا چاہیے۔یہ ان کی زندگی کا مسئلہ ہے والدین کا نہیں۔ اپنے چاہت کے لیے بچوں کی زندگی اجیرن نہ بنائی جائے۔
متقاضی: ہر انسان محبت و احترام کا متقاضی رہتا ہے ۔سو احترام کیجیے اور احترام پائیے۔
نوکری: نوکری کاغذ کی ڈگری سے نہیں، ہاتھ، پاوں اور زبان کی ہنر سے ملتی ہیاور عقل کے استعمال سے بھی۔ہنر سیکھیں اور عقل استعمال کیجیے۔
یوتھ کا مسئلہ: یوتھ کا سب سے بڑا مسئلہ گائیڈینس، موٹیویشن، اور انسپائریشن ہے۔
مسائل: مسائل تلخ یادوں کا نام نہیں بلکہ سیکھنے کا بہترین چانس ہوتے ہیں۔تو مسائل سے گھبرائیں نہیں ان کا خوشدلی سے مقابلہ کیجیے ۔
مسائل کا حل: اگرانسانوں کو ڈیل کرنے کا فن آجائے تو اکثر مسائل حل ہوجائیں گے۔تو ڈیل کرنا سیکھیں۔
اعتماد: اعتماد خرید کر نہیں اعتماد کرکر کے اعتماد لیا جاتا ہے۔اعتماد کرنا سیکھو۔
وفادار کا تلاش: یہ تلخ سچ ہے کہ جس نے بے وفائیاں بھگتی نہیں وہ وفادار کبھی تلاش نہیں کرسکتا۔سو تلاش جاری رکھیں۔
عقل: عقل بادام اور آخروٹ کھانے سے نہیں بلکہ تجربہ، دھکہ اور زمانے کی مارکھانے سے آتی ہے۔
مقصد اور ٹارگٹ: جب کوئی تمہیں نیند سے بیدار کرکے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے پر مجبور کرے تو اس کو کیا نام دیا جائے، مقصد ہی نا۔مقصد اور ٹارگٹ کے حصول کے لیے نیند کی قربانی دینی ہوتی ہے۔
لکیر: لکیر اتنی لمبی نہ کھنچو کو واپسی ہی ممکن نہ ہو۔یعنی حدود میں رہنا اور چادر دیکھ کر پاوں پھیلانا ہی مناسب ہے۔ لالچی کی طرح بادشاہ کی سلطنت میں دن بھر لکیر کھینچتے کھنچتے مرہی نہ جائے۔
نصیب: نصیب پر راضی نہ رہنے والا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی ناخوش رہتا۔
فیلڈ: آدمی اپنی فیلڈ(راستہ) تو طے کرلیں، بے شک قدمیں چھوٹی ہوں مگر پہنچ جائیں گے۔
تبدیلی کا ٹول: استاد سے بڑا تبدیلی کا کوئی ٹول نہیں ہوتا۔دنیا کے سب سے بڑے استاد نے جو تبدیلی لائی وہ آج تک انسانی عقلوں پر راج کررہی ہے۔
کریکٹر: کریکٹر نماز روزہ اور عبادت میں نہیں آدمی کے کام(پروفیشن) میں دیکھنا چاہیے۔
متاثر: اگر استاد طلبہ کو متاثر(Inspiration ) نہیں کرسکتا تو وہ پیشہ بدل دیں۔
جب: جب زندگی جواب دے جائے تو نئی حیات کا آغاز ہوجاتا ہے۔ یعنی مایوسی کے بعد نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے، اصول فطرت بھی یہی ہے۔
مجبوری: محنت اتنی کرو کہ آپ زمانہ، ادارہ اور شخص کی مجبوری بن جاو۔مجبوری بننے کے لیے اپنا مورال بہر صورت بلند کرنا ہوگا۔
عقیدے: عقیدے صرف مذہبی نہیں ہوتے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں عقیدے ہوتے ہیں۔تو عقیدوں کی پاسداری کیجیے۔
نیا: اگر آپ نیا نہیں سوچ سکتے تو کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔لہذا زندگی میں کچھ نیا ہاں بلکل نیا کرنے کا سوچو۔
محبت اور محنت: اللہ محبت اور محنت کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔کیونکہ اللہ اپنی فطرت کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کرتا۔
کام سے محبت: ہرکام سے انسان تھکتا ہے محبت سے نہیں توکام سے محبت کرلو۔اور کام کو انجوائی کرو۔
ذات پر ظلم: پروفیشن اور شادی پسند کی نہ ہو تو انسان روزانہ اپنی ذات پر سب سے بڑا ظلم کررہا ہوتا ہے۔یعنی وہ روز گھٹ گھٹ کر مرتا ہے۔
ماں جی کی جپی: میں روز اپنی اماں جی کی جپی اس لیے لیتا کہ اس کے سوا، کہیں مجھے ٹھنڈک محسوس نہیں ہوتی۔، تو ماوں کی قدر کیجیے۔
مار کھانا: استاد کی مار ضرور کھاو تاکہ زمانے کی مار سے محفوظ رہو۔استاد کی سزا ،ڈانٹ ڈپٹ اور ناراضگی سب آپ کے لیے ہوتی ہے اور یہ آپ کو زمانے کی درگتوں سے بچائے گی۔
دعا کیسے لیں: کسی سے دعا اپنے الفاظ سے نہیں اپنی خدمات سے لینا چاہیے۔سو خدمت کیجیے، قدر کیجیے دعا کی درخواست مت کیجیے، وہ ہوجائیگا۔
خدا سے مانگنا: خدا سے اپنی حیثیت نہیں اپنے خواب کے مطابق مانگنا چاہیے۔خدا کبھی جائز خوابوں کو ٹالتا نہیں۔
غریب کا بچہ: غریب کا بچہ اس لیے کچھ کرجاتا ہے کہ اس کے پاس خواب کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
خواب: کچھ کرکے دکھانے کے لیے پہلے خواب کا ہونا ضروری ہے۔خواب ضرور دیکھیں، اللہ راستہ بنالے گا۔
رجوع الی اللہ: جب ساری امیدیں اور راستے بند ہوجائیں تو رجوع الی اللہ ہو ہی جاتا ہے۔یہی فطرت ہے۔
محبت اور طلاق: کیا محبت کو طلاق ہوسکتی ہے۔سو محبت کیجیے۔ محبت کو زوال نہیں۔ محبت ایک مقدس احساس ہے، احساس کو طلاق نہیں دی جاسکتی۔
بھرپور زندگی کا راز:
خوش گوار اور بھرپورزندگی کے لیے ہاورڈ یونیورسٹی کی پچھتر سالہ تحقیق کا خلاصہ تین جملوں میں یوں بیان کیا جاسکتا ہے۔
۱۔بہترین سماجی حلقوں سیکثرت روابط کا اہتمام اورگوشہ نشینی سے مکمل اجتناب
۲۔پسندیدہ لائف پارٹنر اور ذوق کے مطابق پیشے کا انتخاب
۳۔ مضبوط تحفظ کا اہتمام اور عدم تحفظ سے بچاو کی تدابیر
اگر کسی انسان کو یہ چیزیں میسر ہوں تو اس کی بھرپور زندگی گزرسکتی ہے ان کے حصول کے لیے کوشش کیجیے اور اللہ سے دعا بھی۔اللہ ہمارا حامی وناصر ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button