گلگت بلتستان

اندھیر نگری: غذر میں درجنوں سرکاری ملازموں نے اپنی جگہ دوسروں کو ڈیوٹی پر بھیجنا شروع کردیا

غذر (بیورو رپورٹ)ملازم کوئی اور ڈیوٹی کوئی اور دے رہا ہے سرکاری محکموں میں درجنوں ایسے ملازمین ہیں جو خود کی بجائے اپنی جگہ میں کسی اور کو ڈیوٹی پر لگا دیا ہے حکام کو سب کچھ پتہ ہے مگر وہ بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں غذر کے مختلف محکموں میں اصل ملازم کی بجائے دوسرے افراد کا ڈیوٹی دینے کا انکشاف محکمہ تعمیرات عامہ،ایل جی اینڈ ار ڈی اورصحت کے علاوہ دیگر محکموں میں ایسے درجنوں ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ وصول کرتے ہیں اور ان کی جگہ پر دوسرے لوگ ڈیوٹی دیتے ہیں جن کو اصل ملازم پانچ ہزار ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں محکمہ تعمیرات عامہ کے بعض ڈرائیور،روڈ قلی اور پلوں کی نگرانی کرنے والے چوکیدار نے اپنی جگہ پر دوسرے افراد کو ڈیوٹی پر لگایا ہوا ہے اورسرکار کے ان ملازمین نے اپنی جگہ دوسرے افراد کو ڈیوٹی پر لگا کر خود کاروبار کرتے ہیں گایکوچ میں ایسے ایک درجن ملازمین بھی جو سرکار کے کھاتے میں ملازمین ہیں مگرانھوں نے گاڑیاں ٹھیک کرنے کے ورکشاپ اور ٹائر ٹھیک کرنے کی دکانیں کھول رکھی ہے مگر اس کے باوجود یہ لوگ ہر ماہ کے اخر میں دفتر جاکر اپنی پوری تنخواہ وصول کرتے ہیں اس طرح محکمہ صحت کے بھی درجنوں ملازمین جن میں سب سے زیادہ گریڈ ون کے ملازمین ہیں ان کی جگہ ان کے رشتہ دار دیوٹی دیتے ہیں اور اصل ملازمین گھروں میں میں بیٹھے تنخواہ وصول کرتے ہیں مگر یہ لوگ اتنے بااثر ہیں کہ افسران کو پتہ ہونے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں کرتے؛

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button