خبریں

سب ڈویژن یاسین کا ہیڈکوارٹر طاوس کو بنایا جائے، نمبرداروں کا مطالبہ

یاسین (معراج علی عباسی ) علاقے کے رقبہ آبادی اور اکثریتی عوام کے رائے کے ساتھ مختلف سہولیات کومدنظررکھتے ہوئے سب ڈویثزن یاسین کا ہیڈکوارٹر طاوس میں بنایاجائے ۔ یونین کونسل حلقہ ۲حلقہ ۳ اور حلقہ ۴کے عوام کے نمائندگی کرتے ہوئے یاسین کے 17نمبردارن نے مشرکہ قراردادکے زریعے ضلعی انتظامیہ کو عومی رائے سے اگاہ کیا۔ نمبرداران طاوس،نمبردارمیت وسلطان آباد،نمبرداران غوجلتی ،نمبرداران سندھی ،نمبردار قرقلتی ،نمبرداران برکلتی ،نمبردران ہندور،نمبرداردرکوت اور نمبردارن تھوئی کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت نائب صدر نمبردار ان یاسین نمبردار بلبل منعقد ہوا ہے ۔اجلاس میں تحصیل یاسین کو سب ڈویزن کا درجہ دینے پر نمبراداران یاسین نے صوبائی حکومت اور خاص کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شکرایہ ادا کیا۔اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ یہ فیصلہ طے پا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ اور غذر انتظامیہ یاسین کے اکثریتی عوامی رائے اور آبادی کو مدنظررکھتے ہوئے سب ڈویزنل ہیڈکوارٹر کو علاقہ طاوس میں بنانے کی احکامات جاری کرئے تاکہ یاسین کے نواحی گاوں سیلی ھرنگ اور یاسین کے بالائی گاوں درکوت اور تھوئی کے عوام کے لیے مسافت کی فاصلہ برابر رہے اور ساتھ ہی ہم گلگت بلتستان اور غذر انتظامیہ کو یہ باور کراتے ہے کہ طاوس میں سرکاری ادارہ جات کی تعمیرات کے لیے تین مقامات پر مناسب مقدار میں سرکاری زمین بھی دستیاب ہے ۔اس لیے ہم نمبرادارن علاقہ گلگت بلتستان اور غذر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ یاسین کے اکثریتی علاقہ و آبادی کے عوام کے مطالبات کو من وعن تسلیم کرتے ہوئے علاقہ طاوس کو سب ڈویزنل ہیڈکواربنانے کی احکامات جاری کرئے تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری ادارہ جات تک رسائی میں آسانی ہو ۔ ہم نمبردارن علاقہ کا یہ فرض ہے کہ علاقے کے اکثیریتی عوام کا رائے اور مطالبات کو بروقت حکومت پہنچائے تاکہ آنے والے دنوں میں علاقے میں امن اماں کا کوئی مسلہ درپیش نہ اسکیں ۔اجلاس میں نمبرداران یاسین کے علاوہ یاسین کے معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عبدالصبور خان ، سابق ممبریونین کونسل سندھی ومعتبرعلاقہ حاجی قاضی مغضوم ،معروف مذہبی و سیاسی شخصیات خلیفہ دلاور شاہ ،مراد شاہ ،افضل خان ،شکورشاہ سابق چیرمین یونین کونسل سلگان،نیت خان نے بھی شرکت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button